تازہ ترینخبریںسیاسیات

عمران خان کوڈ ورڈز میں جیل اہلکاروں سے گفتگو کر رہے ہیں٬ انتظامیہ

جب سے عمران خان جیل گئے ہیں ان سے متعلق عجیب و غریب مصدقہ و غیر مصدقہ اطلاعات خبروں کی صورت میں سامنے آرہی ہیں۔ اب تازہ ترین یہ ہے کہ اٹک جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان سے جیل اہلکار کی مبینہ طور پر ” کوڈ ورڈ "میں بات چیت سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔جیل اہلکار کی عمران خان سے گفتگو کی ریکارڈنگ میں کچھ ایسی باتیں سامنے آئی ہیں جنہیں انتظامیہ سمجھنے سے قاصر ہے۔

ذرائع کے مطابق اٹک جیل کی جیو فینسنگ کرکے جیل عملے کی طرف سے واٹس ایپ کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ۔ سیکیورٹی کلئیرنس کے ذریعے اٹک جیل میں تعینات ملازمین کے کسی انتہا پسند تنظیم سے تعلق اور سیاسی پارٹی سے وابستگی سمیت دیگر سرگرمیوں بارے رپورٹس فوری طور پر مرتب کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

جیل اہلکار کی عمران خان سے گفتگو کی ریکارڈنگ میں کچھ ایسی باتیں سامنے آئی ہیں جنہیں انتظامیہ سمجھنے سے قاصر ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اٹک جیل میں تعینات 150 سے زائد جیل عملے کا مکمل بائیوڈیٹا سیکیورٹی کلئیرنس کے لئے سپیشل برانچ اور دیگر اداروں کو بھجوایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button