تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت کا آخری دن ، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ، وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل اوردیگرامورکاجائزہ لیاجائے گا جبکہ وفاقی کابینہ آئندہ کی سیاسی ومعاشی صورتحال کابھی جائزہ لے گی۔

خیال رہے نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض آج ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اپنے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت کریں گے، دونوں کی جانب سے تیاری مکمل کرلی گئی ہے

اپوزیشن کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل کر لئے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل کر لئے، وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں فائنل کیے گئے نام پیش کروں گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button