تازہ ترینخبریںدنیا سے

مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث شروع ہوگئی

بھارت کی متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف گزشتہ دنوں تحریک عدم پارلیمنٹ میں پیش کی تھی جس پر بحث شروع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ’’انڈیا‘‘ کی جانب سے گزشتہ دنوں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جس پر آج سے بحث کا آغاز کیا جائے گا۔

تحریک عدم اعتماد پر بحث دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے بعد اس پر جمعرات کے روز ووٹنگ متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوک سبھا میں حکومتی اتحاد کی اکثریت کے باعث مودی حکومت کو تحریک عدم اعتماد سے فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں حزب اختلاف کی 26 جماعتوں پر مشتمل اتحاد ’’انڈیا‘‘ نے گزشتہ ماہ 26 جولائی کو لوک سبھا میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس کو اسپیکر اوم برلا نے منظور کرلیا تھا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا سننے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے تھے۔ انہوں نے اپوزیشن اتحاد کو ’ایسٹ انڈیا کمپنی‘ سے تشبیہ دی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button