سابق وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی پاکستان آمد کتنی معنی خیز؟

ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ 2 دن پہلے کراچی پہنچے ہیں، انھوں نے دوستوں سے رابطے کرتے ہوئے سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو بھی کی ہے۔
ایسے میں کہ جب نگراں وزیراعظم کے لیے حکومت اور اپوزیشن ناموں پر غور کررہی ہے، معنی خیز طور پر ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ 2 دن پہلے کراچی پہنچ گئے ہیں، انھوں نے دوستوں سے رابطے کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عبدالحفیظ شیخ نےاسلام آباد میں بھی قریبی دوستوں سے رابطہ کیا ہے، سابق وزیر خزانہ کی رفقا سے سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو بھی ہوئی۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا نام بھی لیا جا رہا ہے، ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی 2 دن پہلے کراچی آمد بہت سوالات کو جنم دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نگراں سیٹ طویل عرصے تک جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ نگراں وزیراعظم مکمل با اختیار ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جانتے بوجھتے لٹیروں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، حفیظ شیخ عبوری وزیر اعظم کے لیے اچھے امیدوار ہو سکتے ہیں جو کہ معاشی ماہر مانے جاتے ہیں جب کہ بیگم شمشاد اختر کا نام بھی گردش کر رہا ہے، اس کے علاوہ رضا باقر فنانس منسٹر کے لیے موزوں ترین ہو سکتے ہیں