دولت اسلامیہ عراق وشام المعروف داعش سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں نے اپنے سابقہ مضبوط گڑھ الرقہ میں شامی فوج کے دس فوجیوں اور نیم فوجی ملیشیا کے اہل کاروں کو فنا کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ یہ بات جنگ کی مانیٹرنگ گرنے والی ایک تنظیم نے منگل کے روز بتائی۔
انسانی حقوق کی شامی آبزرویٹری کے مطابق داعش نے شامی حکومت کے ٹھکانوں پر اور چوکیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فوجی گاڑیاں اور ان کے قیام کی خاطر بنایا گیا عارضی ڈھانچہ آگ لگنے سے تباہ ہو گیا۔