
یہ ویڈیو 23 جولائی کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ رضوانہ کو بس اڈے پر والدہ کے سپرد کیا گیا، کافی دیر تک بچی گاڑی میں بیٹھی رہتی ہے اور مشکل سے اٹھتی ہے۔
رضوانہ گاڑی سے سہارا لے کر مشکل سے اترتی دیکھی جاسکتی ہے، ویڈیو میں بس اڈے پر رضوانہ کو لنگڑا کر چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بچی بینچ پر بھی سہارا لے کر بیٹھتی ہے، ماں کے پاس آنے کے بعد بچی لیٹی دکھائی دے رہی ہے جب کہ بچی کی والدہ کے کہنے پر بس کو بینچ کے قریب لایا گیا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے بچی کو اٹھاکربس میں بٹھایاگیا۔
عدالت نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس میں نامزد سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ عاصم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا