اس وقت پاکستانی میڈیا اور سوسشل میڈیا پر چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار چوہدری اختر لاوا کا ویڈیو بیان خوب وائرل ہو رہا ہے۔
جس میں وہ پنجابی زبان میں یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ عمران تمہیں میں نے کہا تھا نا کہ اللہ تمہیں پوچھے گا، تو آج تمہیں اللہ نے پوچھ لیا ہے۔
مجھے تم نے ڈیڑھ مہینے جیل کی ہوا کھلوائی تھی، اب پتا چلتا ہے ، اب آرام آیا ۔ اور ہاں یاد رکھو عمران میں آج تمہاری گرفتاری پر خوش نہیں، میری کوئی پارٹی بھی نہیں لیکن جو تم نے ماضی میں ہمارے ساتھ کیا وہی آج تمہارے ساتھ ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ ویڈیو کے آخر میں انہوں نے اپنا مشہور زمانہ جملہ لاہور دا پاوا، اختر لاوا کہہ کر ویڈیو کا اختتام کیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر آج عمران خان کی گرفتاری کے بعد کہیں ان حق میں احتجاج کیا گیا تو کہیں ان کی مخالف پارٹی کے سپورٹرز نےعوام میں مٹھائیاں تقسیم کیں
https://twitter.com/SabirMehmood26/status/1687823889894666240?t=d8Anx6kOLDsxojL7MP-qiQ&s=19