
حکومت سندھ کا 30 مختلف ٹیکسوں کو ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم میں لانے کا فیصلہ
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ نے 30 مختلف ٹیکسوں کو ڈجیٹل پیمنٹ سسٹم کے نفاذ کے لئے روڈ میپ تیار کرلیا ہے تاکہ ان ٹیکسوں کی ادائیگی میں مالی بیقاعدگیاں نہ کی جاسکیں اس ضمن میں سنگل ٹیکس پورٹل بنایا گیا ہے تاکہ ڈجیٹل پیمنٹ سسٹم سے تمام ادائیگیوں کو یقینی بنایا جاسکے ان میں زرعی انکم ٹیکس ، الیکٹرسٹی ڈیوٹی ، لینڈ ریونیو ، غیر منقولہ جائداد پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس ، صوبائی جی ایس ٹی ، صوبائی ایکسائیز ، اسٹیمپ ڈیوٹی ، موٹر وہیکل رجسٹریشن ، موٹر وہیکل ٹیکس ، کاٹن فیس ، پروفیشنل ٹیکس ، انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی ، انفراسٹرکچر سیس ، ٹریفک چالان ، روٹ پرمٹ ، وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ، آبیانہ یا واٹر چارجز ، مائیننگ کنسیشن رولز ، معدنیات پر ایکسائیز ڈیوٹی ، بائیولر کی انسپیکشن فیس ، پارٹنرشپ ایکٹ 1932ء پر فیس ، سوسائٹیز کی رجسٹریشن فیس ، بزنس رجسٹریشن فیس ، اسٹینڈرڈ ، ناپ اور تول پر فیس ، پرائمری اسکول رجسٹریشن اینڈ ڈیٹابیس پر فیس ، ورکر ویلفیئر فنڈ ، ایگزامنیشن اینڈ اسکروٹنی فیس ، میوٹیشن فیس ، فارڈ فیس اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے جرمانے شامل ہیں ۔