تازہ ترینخبریںپاکستان سے

وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

 چیرمین پی ٹی آئی کے وکلا کو سربراہ تحریک انصاف سے ملاقات کی اجازت مل گئی ، نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ ہم 12 بجے چیئرمین تحریک انصاف سے ملنے اٹک جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدرپنجوتھا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات کوجیل سپرنٹنڈنٹ کافون آیا کہ آپ دن 12 بجےآئیں اور چیئرمین پی ٹی آئی کےدستخط لیں۔3

نعیم حیدرپنجوتھا نے بتایا کہ میں نے کہاآپ جتنی دیرکرینگے ہمارا آڈرچیلنج کرنےمیں تاخیر ہو گی تو جیل حکام نےکہاچیئرمین پی ٹی آئی 12بجےجاگیں گےآپ 12بجےہی آئیں، ہم 12بجےچیئرمین پی ٹی آئی سےملنے اٹک جیل جائیں گے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف کو سی کلاس میں رکھا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس کے لئے درخواست دائر کی ہے ، اگر اٹک جیل میں سہولت موجود نہیں تو انہیں اڈیالا منتقل کیا جائے۔

انھوں نے بتایا کہ درخواست میں کہا ہے کہ وکلا ، ڈاکٹر ز ، اہلخانہ اور پارٹی رہنمائوں کو کو چئیر مین تحریک انصاف سے ملنے دیا جائے، ایک اور درخواست دی ہے ہمیں پاور آف اٹارنی کیلئے ملنے دیا جائے۔

گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف کی لیگل ٹیم ڈسٹرکٹ جیل اٹک پہنچی تو جیل انتظامیہ نے وکلا کی ٹیم کوملاقات کرانے سے انکارکردیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر کا کہنا ہے جیل انتظامیہ نے آج دوبارہ آنےکی ہدایت کی، وکالت نامےاور پاورآف اٹارنی پر دستخط کے بعد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button