تازہ ترینخبریںسیاسیات

توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو سزا پر فیصل واوڈا کا ردعمل

 سیاستدان فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، وکلا نے عدالت میں نہ پیش ہوکر نالائقی کی۔

تفصیلات کے مطابق معروف سیاستدان فیصل واوڈا نے توشہ خانہ کے فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل تو بہت سے لوگ ہوئے ہیں لیکن توشہ خانہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے مس لیڈ کیا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وکلا نے پیش نہ ہوکرغلط حکمت عملی اپنائی، کل کی وارننگ کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو آج پیش ہونا تھا، تحمل سے کیس سنا گیا،فیصلے میں جج کی کوئی غلطی نظر نہیں آرہی۔

سابق رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی اب بند گلی میں داخل ہوگئی ہے، یہ تو صر ف ایک کیس ہے ابھی اور بھی آنے ہیں۔

انتخابات کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں حصہ لیتے نظر نہیں آرہے، یہ پارٹی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہے، انھوں نے پارٹی کی ڈرائیونگ سیٹ کسی کو نہیں دی ، کوئی سمجھتا ہے کہ وہ حلوہ کھا لے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے

موجودہ حکومت کے حوالے سےفیصل واوڈا نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 13جماعتوں کا ماضی بھی نہ بھولاجائے، سب آزمائے ہوئے ہیں پاکستان کو کچھ نہیں دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button