تازہ ترینخبریںسیاسیات

رانا ثناء اللّٰہ کا عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل ، تحریک انصاف کے کارکنان کے جوابی حملے

عبد الرحمٰن ارشد:

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان کی گرفتاری کے 11 منٹ بعد اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابقہ وزیراعظم نواز شریف کی تصویر کو اڑتے ہوئے شاہین کے اموجی کے ساتھ اپلوڈ کر دیا ۔

ایک سوشل میڈیا صارف آصف آمین نے رانا ثناء اللّٰہ کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے بولا

تو شاہیں ہے بسیرا کر ، لندن کے فلیٹوں میں

ایک اور صارف مائرہ عطاء نے اپنی سوچ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا

"مردود ”

باقی تین چوتھائی سے زائد صارفین نے وزیر داخلہ کی ٹویٹ کے کمنٹس سیکشن میں عمران خان کی تصاویر بھیج رکھی ہیں ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاورنے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی، عدالت نے آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مستردکر دی، سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی 5 سال کے لیے نااہل ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button