تازہ ترینخبریںفن اور فنکار
80 سالہ دھرمندر اور 72 سالہ شبانہ عظمی کے بوس و کنار کے سین٬ سوشل میڈیا تڑپ اٹھا

ماضی کے مقبول بھارتی اداکار دھرمیندر اور اداکارہ شبانہ اعظمی کی جانب سے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم میں بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروانے پر دونوں کے اہل خانہ نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ دھرمیندر کی عمر 85 سال سے زائد ہے جب کہ شبانہ اعظمی بھی 72 سال کی ہیں اور دونوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رومانوی مناظر شوٹ کروائے تھے۔
مذکورہ فلم میں دونوں نے میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا ہے، جن کے درمیان کئی سال سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن نوجوان پوتے کی محبت دیکھ کر ان کے جذبات بھی جاگ جاتے ہیں اور وہ بھی رومانس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔