تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

اداکارہ فضاء علی نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضاء علی نے اپنی صحت اور بالوں کی حفاظت کیلئے استعمال کیا جانے والا نسخہ ناظرین کو بتا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس نسخے تو تیار کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے جس کے اجزاء میں بھیگے ہوئے رات کو پانی میں بھگوئے ہوئے بادام، نرم والی کھجور، کدو کے بیج اور پسا ہوا کھوپرا شامل ہے۔

فضاء علی نے بتایا کہ تمام چیزوں کو ملا کر اچھی طرح گلینڈ کریں لیکن یاد رہے کہ اس کا پیسٹ نہ بن جائے اور جیسے موتی چور کے لڈو ہوتے ہی اسی سائز کے لڈو بناکر رکھ لیں، اور صبح ناشتے مین ایک لڈو کھالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چیز اتنی زبردست ہے کہ اس میں مکمل توانائی اور طاقت موجود ہے، چاہے جوڑوں کا درد ہو، اعصابی طاقت بالوں کی نشونما اور بہت سارے فوائد ہیں اس لڈو کے کھانے سے

جواب دیں

Back to top button