تازہ ترینخبریںدنیا

پاکستان سے تعلقات کو بڑھانے کیلیے اقدامات کر لیے ہیں، ایران

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہ اللہیان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے تعلقات کو بڑھانے کیلیے اقدامات کر لیے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں امیر عبداللہ اللہیان نے کہا کہ پاکستان اور ایران میں تجارت کے فروغ سے عوام کو فائدہ ہوگا، پاکستان سے معاشی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، ہم پاکستانیوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کیلیے تیار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ایران کا قریبی رہا ہے اور اس سے تعلقات کو بڑھانے کیلیے اقدامات کر لیے ہیں جبکہ بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کیلیے بھی دروازے کھل گئے ہیں۔

امیر عبداللہ اللہیان نے کہا کہ پاکستان کی توانائی ضروریات میں خاطر خواہ معاون ثابت ہو سکتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن کا منصوبہ آگے بڑھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کو بجلی دینے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے، ایس سی او رکن بننے کے بعد تجارتی تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں، ایم او یو پر دستخط ہو چکے ہیں اور 6 راہداریاں بنائی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں ٹریول اینڈ ٹوارزم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، معاشی اور تجارتی سطح پر نئی راہیں ہموار کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button