تازہ ترینخبریںسیاسیات

کیا سراج الحق کو تحریک انصاف کے کارکنان نے ہراساں کیا ؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا؟

گزشتہ روز سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جماعت اسلامی کے سربراہ مولانا سراج الحق بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور چار سو بھگدڑ مچی ہوئی ہے ۔ مولانا سراج الحق بھاگ کر بچتے بچاتے اپنی گاڑی کی طرف جا رہے ہیں ۔ زیر گردش ویڈیو میں تحریکِ انصاف کے مشتعل کارکنان کی آوازیں سنی جاسکتی ہیں جو کہ مولانا سراج الحق سے تحریک انصاف کے متعلق سوالات کر رہے ہیں ۔

عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان بھی اس پراپیگنڈا کا شکار ہو گیں انہوں نے زیر گردش ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

"جس پارٹی کے ساتھ کے پی کے میں حمایتی تھے آج انہوں نے ہراساں کیا انتہائی معزز شخصیت کے ساتھ بدتمیزی اور انکو دھکے دینے کی مذمت کرتی ہوں فتنہ نے ایک ایسی نسل کو تیار کیا ہے جو تمیز اور برداشت ختم کر کہ اس نے غلاظت اور بدتمیزی کو پروان چڑھایا”

 

ٹویٹر پر زیر گردش ویڈیو کا الزام تحریکِ انصاف کے کارکنان پر لگایا جا رہا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان نے جماعت اسلامی کے سربراہ مولانا سراج الحق کو ہراساں کیا ہے۔

لیکن پاکستان کے سینئر صحافی سلیم صافی نے اس زیر گردش ویڈیو کی حقیقت کو آشکار کیا ہے ۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے زیر گردش ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

"بعض لوگ اس ویڈیو کو یہ لکھ کر شئیر کررہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ورکرز نے سراج الحق صاحب پرحملہ کیا جو سراسر جھوٹ ہے۔

میری خود سراج الحق صاحب سے بات ہوئی۔ یہ چکدرہ کے ایک تقریب کی ویڈیو ہے جس کے اختتام پر اپنے کارکنوں اور میڈیا والوں نے انہیں سیلفیوں اور سوالات کے لئے گھیرے میں لے لیا لیکن وقت کی قلت اور سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر مقامی رہنما انہیں رش سے نکال کر گاڑی میں بٹھارہے ہیں۔

جو آواز آرہی ہے وہ پی ٹی آئی کے کارکن کا نہیں بلکہ مقامی رپورٹر کا ہے ۔ یہاں دور دور تک پی ٹی آئی کا کوئی ورکر موقع پر موجود نہیں تھا”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button