تازہ ترینخبریںدنیا

کینیڈین وزیر اعظم اور اہلیہ کی طلاق ہوگئی

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور اُن کی اہلیہ سوفی نے شادی کے 15 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم اور ان کی اہلیہ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے باوجود ان میں محبت اور احترام کا رشتہ برقرار رہے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ انھوں نے اپنے فیصلے کے حوالے سے تمام قانونی اور اخلاقی اقدامات اٹھا لیے ہیں اور آگے بڑھتے ہوئے وہ ایسا کرتے رہیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے ایک خاندان کے طور پر چھٹی منانے جائیں گے۔

کینیڈا میں رائج قوانین کے مطابق تعلقات کے خاتمے کے بعد جب کوئی جوڑا ایک دوسرے سے علیحدہ رہنا شروع کر دیتا ہے تو اسے ’علیحدگی‘ کہا جاتا ہے۔ جبکہ طلاق اس وقت واقع ہوتی ہے جب عدالت باقاعدہ طور پر کسی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر دے۔
اُن کی شادی سنہ 2005 میں مونٹریال میں ہوئی تھی اور اُن کے تین بچے ہیں۔

ایک بیان میں جسٹن ٹروڈو کے دفتر نے کہا کہ جوڑے نے علیحدگی کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں تاہم وہ اب بھی عوامی تقریبات میں اکھٹے نظر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button