تازہ ترینخبریںپاکستان سے

ورلڈ فوڈ پروگرام کا 47 اضلاع میں خوراک کے پروگرام کو جاری رکھنے کا منصوبہ

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) اقوام امتحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے ملک بھر کے 47 اضلاع میں خوراک کے پروگرام کو جاری رکھنے کے لئے عارضی مدت اور طویل مدت کے منصوبے تیار کرلئے ہیں اس ضمن میں ہر ماہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کے لئے حکومت سندھ سے متعلقہ محکموں کے فوکل پرسن نامزد کرنے کی درخواست کردی ہے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ہیڈ أف پراونشل آفس سندھ جوڈتھ لومو نے سندھ کے 14 افسران سیکریٹری محکمہ منصوبہ بندی وترقیات ، سیکریٹری محکمہ صحت ، سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن ، سیکریٹری محکمہ ماحولیات و ماحولیاتی تبدیلی ، سیکریٹری محکمہ بحالیات ، سیکریٹری محکمہ سماجی بہبود ، سیکریٹری محکمہ خوراک ، سیکریٹری محکمہ خوراک ، سیکریٹری محکمہ آبپاشی ، سیکریٹری محکمہ زراعت ، سیکریٹری محکمہ اسپیشل ایجوکیشن ، مئنیجنگ ڈائریکٹر سیڈا ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے ، ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پروگرام سندھ فلڈ ایمرجنسی ریہیبلی ٹیشن پروجیکٹ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ورلڈ فوڈ نے 2022ء کے سیلاب میں سندھ کے 20 لاکھ افراد کو زندگی بچانے کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معاونت فراہم کی 16 اضلاع کے 90 ہزار افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ان اقدامات کررہا ہے سیلاب اور کرونا میں پی ڈی ایم اے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشیاء فراہم کیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکے اب سکھر اور حیدرآباد میں ہیومنی ٹیرین ریسپانس فیسلٹی تعمیر کرکے حکومت سندھ کے کئے جاچکے ہیں جس میں ضرورت کے تمام آلات لگائے گئے ہیں اب سندھ بھر میں خوراک کی فراہمی کے منصوبہ بینظیر نشونما پروگرام کے 100 فیسلی ٹیشن سینٹرز میں توسیع کی گئی ہے جو صحت مند خوراک کی فراہمی کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ مل کر کام کرے گا ورلڈ فوڈ پروگرام سندھ کے 12 اضلاع میں جامع خوراک کی ضمانت اور معیار زندگی کا جائزہ لینے کے لئے بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے ساتھ مل کر محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے ساتھ مل کر ٹیکنیکل سپورٹ کرے گا تاکہ ان اضلاع کے عوام کو بہتر خوراک مل سکے ان کا معیار زندگی بہتر ہوسکے اور عوام کو قدرتی خوراک کی افادیت سے آگاہ کرنا ہے ورلڈ فوڈ پروگرام ملک بھر کے 47 اضلاع میں صحت مند خوراک کی فراہمی کے پروگرام کو شروع کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے سرکاری محکموں سے مسلسل رابطہ اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہر ماہ اپنی میزبانی میں اجلاس منعقد کرنا چاہتا ہے جس کے لئے متعلقہ محکمے فوکل پرسن نامزد کریں ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے مس لامیا فہیم کو فوکل پرسن نامزد کردیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button