تازہ ترینخبریںپاکستان سے

کوئٹہ میں زور دار دھماکا : حملہ آور ہلاک

بلوچستان ایک بار پھر دھماکے سے گونج اٹھا، کوئٹہ میں سپنی روڈ اورسبزل روڈ کے سنگم پر دھماکے کے  نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جو بارودی مواد لے کر جارہا تھا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے اسپنی روڈ کےقریب ایک کمپاؤنڈ میں زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اسپنی روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسپنی روڈ پر ہونے والے دھماکے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ دھماکے میں خود حملہ آور ہلاک ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، مبینہ دہشت گرد تخریب کاری کی غرض سے دھماکا خیز مواد لے کر جارہا تھا کہ مواد راستے میں پھٹ گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button