تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

کراچی کے 73 سالہ بائیک رائیڈر شیخ نظام الدین کی دردناک کہانی

کراچی کے بزرگ شہری نے ہمت و حوصلے کی مثال قائم کردی، 73 سال کی عمر میں معذوری کے باوجود بائیک رائیڈنگ کرکے اپنے اخراجات پورے کرتے ہیں۔

پی آئی اے سے ریٹائر ہونے والے 73 سالہ شیخ نظام الدین ایک دیانت دار آدمی ہیں جو کسی کی مدد پر انحصار کرنے کے بجائے بائیک رائیڈنگ سروس میں کام کرکے اپنے ہاتھوں سے روزی کمانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ دوران ڈیوٹی جہاز سے گر پڑا تھا تب سے کمر کے مہرے اور ایک ہاتھ خراب ہے لیکن جب تک میرا جسم کام کررہا ہے میں خود کماتا ہوں خود کھاتا ہوں۔ 73سالہ بیمار موٹر سائیکل رائیڈر کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن میں گزارا ناممکن ہے اپنی اولاد سے مانگنا گوارا نہیں کیونکہ اس مہنگائی میں وہ خود پریشان ہیں۔

ایسے معاشی حالات میں جہاں جوان شہری بھی اپنے لیے آرام دہ اور پرسکون زندگی گزارنے کے لیے سر توڑ محنت کرتے ہیں ایسے میں ایک ایسے ضعیف شخص کا کراچی کی پر ہجوم سڑکوں پر کڑی دھوپ اور گرمی سے بے نیاز ہوکر اپنے روزگار کیلئے تلاش کرنا واقعی قابل تعریف ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button