سندھ میں 12.815 ملین ایکڑ ایریا قابل کاشت

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ سندھ میں 12.815 ملین ایکڑ یا 5.186 ملین ہیکٹرس کمانڈ ایریا قابل کاشت ہے یہ بات محکمہ آبپاشی نے رکن قومی اسمبلی مس آسیہ عظیم کے قومی اسمبلی میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتائی محکمہ آبپاشی نے اپنے جواب میں قومی اسمبلی کا آگاہ کیا ہے کہ سندھ میں 13234 مائیل یا 21298 کلومیٹر زرعی زمین کی لمبائی ہے فصلوں کو 14 مین کینالوں ، 106 برانچوں ، 509 ڈسٹری چینلوں اور 902 مائینر چینلوں سے پانی فراہم کیا جاتا ہے محکمہ آبپاشی نے مزید آگاہ کیا ہے کہ سکھر بیراج 1932ء میں تعمیر ہوا جس کی کمانڈ ایریا 7.630 ملین ایکڑ ہے جس سے 47 ہزار 530 کیوسکس پانی فراہم کرنے کی ڈیزائن بنائی گئی ہے ہے تاہم اس بیراج سے 75 ہزار 488 کیوسکس پانی فراہم کیا جاسکتا ہے کوٹڑی بیراج 1956ء میں تعمیر ہوئی جس کی کمانڈ ایریا 3.006 ملین ایکڑ ہے جس سے 41 ہزار 595 کیوسکس پانی کی فراہم کرنے کی ڈیزائن بنائی گئی ہے تاہم اس بیراج سے 42 ہزار 473 کیوسکس پانی فراہم کیا جاسکتا ہے گڈو بیراج 1963 میں تعمیر کی گئی جس کی کمانڈ ایریا 2.179 ملین ایکڑ ہے جس سے 36 ہزار 500 کیوسکس پانی فراہم کی ڈیزائن بنائی گئی ہے تاہم اس بیراج سے 49 ہزار 143 کیوسکس پانی فراہم کیا جاسکتا ہے تمام چینلوں کی لمبائی 13 ہزار 234 مائیل ہے اور آؤٹ لیٹ کی تعداد 42 ہزار 268 ہے ۔