تازہ ترینخبریںدنیا سے

ہریانہ میں جاری ہندو، مسلم فسادات میں ملوث مونو مانیسر کون ہیں ؟

مونو مانیسر کا اصلی نام موہت یادیو ہے جو دائیں بازو کی مذہبی اور سیاسی جماعت بجرنگ دَل کے رکن ہیں۔ ان کا تعلق گروگرام کے علاقے مانیسر ہے۔ بجرنگ دَل میں یہ گائے کی حفاظت کرنے والی ٹاسک فورس کے سربراہ ہیں۔

مونو کی وجہ شہرت گائے کی سمگلنگ کو روکنا ہے تاہم ان پر الزام ہے کہ رواں برس فروری میں انہوں نے دو مسلمان شہریوں کو قتل کیا ہے۔

ان قتل ہونے والے مسلمان شہریوں کا نام ناصر اورجنید تھا جنہیں ریاست راجستھان کے ضلع بھرت پور سے 15 فروری کو گائے کی حفاظت کرنے والے کارکنان نے اغواء کیا اور اس کے بعد اگلے دن اُن کی لاشیں ہریانہ کے ضلع بھیوانی میں ایک کار سے برآمد ہوئیں جسے آگ لگائی گئی تھی۔

اس دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے راجستھان پولیس نے مونو مانیسر کو مقدمے میں نامزد کیا تاہم ملزم کی جانب سے ان تمام الزامات کو رَد کیا جا رہا ہے اور وہ ابھی مفرور ہیں۔

واضح رہے مونو مانیسر کی سوشل میڈیا پر بھی بڑی فالوؤنگ ہے۔ ان کے فیس بک پر 83 ہزار فالوورز ہیں جبکہ یوٹیوب پر سبسکرائبرز کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہے۔

نوح گاؤں میں ہندو مسلم فساد کی تباہی کا ہوائی منظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button