شہر قائد میں موٹرسائیکل پر سوار کی راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا واقعہ پیش آیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیباحرکت کرنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا۔
پہلے کراچی ایسٹ میں اور اب ضلع وسطی میں بھی راہ چلتی خاتون کو ہراساں کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ کراچی کے علاقے سمن آباد بلاک 17 میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار شہری راہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر حراساں کر کے فرار ہو گیا۔
موٹرسائیکل پر سوارشخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، ایک گھر پر لگے کیمرے میں موٹرسائیکل سوار شخص کا چہرہ واضح ہے اور موٹرسائیکل سوار کو نازیباحرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فٹیج کی مدد سے شہری کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کون ہے اس بات کا بھی تعین نہیں ہوسکا ہے اور واقعے کے حوالے سے کسی متاثرہ خاتون نے پولیس سے رابطہ بھی نہیں کیا تاہم اطراف کے علاقوں میں دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کررہے ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں اہل محلہ سے بھی معلومات حاصل کی ہیں تاہم اب تک واقعہ کا کوئی بھی عینی شاہد سامنے نہیں آسکا۔
دوسری جانب چند روز قبل بھی گلستان جوہر میں ایسا ہی ایک اور واقعہ پیش ایا تھا، پولیس نے ملزم کے خاکے جاری کیے لیکن ملزم قانون کے کٹہرے میں اب تک نہیں لایا جا سکا