تازہ ترینخبریںپاکستان

یوم آزادی پر لبرٹی لاہور پر 40کروڑ روپے کا جھنڈا لگانے کے منصوبے کا اقدام چیلنج

یوم آزادی کے موقع پر لبرٹی لاہور پر 40کروڑ روپے کا جھنڈا لگانے کے منصوبے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے 4اگست کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس راحیل کامران نے شہری عامر سکندر کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نگراں حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر 400 ملین کا جھنڈا لگانے کی منظوری دی ہے، ملکی معاشی صورتحال بدترین ہے، سیلاب متاثرین کی ابھی تک مکمل بحالی نہیں ہوئی لہٰذا 400 ملین کا جھنڈا لگانا حکومتی شاہ خرچیوں کے مترادف ہے۔استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب حکومت کو ایسے اقدامات کرنے سے روکنے اور جھنڈے کے لیے مختص رقم عوامی فلاح پر لگانے کا حکم دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button