تازہ ترینخبریںپاکستان

بجلی محکموں کے ملازمین وافسران ایک سال میں 8 ارب 19 کروڑ کی بجلی مفت پھونک گئے

 

سال 2022 میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل سے متعلق سرکاری اداروں کے 189000 ملازمین نے 8 ارب 19 کروڑ روپے مالیت کی بجلی مفت استعمال کی۔ ابھی حال ہی میں نیپرا کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا میں مفت بجلی استعمال کرنے والوں سے متعلق ہوشربا تفصیلات دیتے ہوئے تسلیم کیا تھا کہ سرکاری ملازمین نے ایک برس میں 34 کروڑ 46 لاکھ یونٹس بجلی مفت استعمال کی۔ قومی اسمبلی میں جمع کروائے گئے ایک جواب میں وزیر توانائی خرم دستگیر تسلیم کر چکے ہیں کہ مفت بجلی کی قیمت کا بوجھ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اٹھاتی ہیں۔

پاکستان میں بجلی کی تقسیم کا کام سرکاری شعبے کے دس اور ایک نجی کے الیکٹرک کے ذمہ ہے۔ ان میں پیسکو، آئسکو، گیپکو، فیسکو، لیسکو، میپکو، کیسکو، سیپکو، حیسکو شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button