پاک بحریہ نے پی این ایس شاہجہاں کی پروموشن ویڈیو جاری کر دی ، پی این ایس شاہجہاں سطح آب،زیرآب اور فضامیں بیک وقت جنگ لڑسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے پی این ایس شاہجہاں کی پروموشن ویڈیو جاری کر دی، موجودہ پی این ایس شاہجہاں نے 10 مئی 2023 کو پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا ، پی این ایس شاہجہاں کا موٹو” تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو” ہے۔
کمانڈنگ آفیسر کیپٹن عدنان لغاری نے بتایا کہ پی این شاہجہاں بلاشبہ جارحانہ طاقت رکھنے والا مہلک جہاز ہے اور طویل فاصلے پر زمینی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کیپٹن عدنان لغاری کا کہنا تھا کہ ورٹیکل میزائل لانچنگ سسٹم کی بدولت پی این ایس شاہجہاں جدیدترین جنگی جہازوں میں شمارہوتاہے اور پی این ایس شاہجہاں سطح آب، زیر آب اور فضا میں بیک وقت جنگ لڑ سکتا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ پی این ایس شاہ جہاں دشمن کے میزائل اور لڑاکا طیارے تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے جبکہ دشمن کے سمندری اور زمینی اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔
جارحانہ دفاعی نوعیت کا پی این ایس شاہجہاں اپنے تھری ڈی ریڈار سے اینٹی ائیر ڈیفنس صلاحیت فراہم کرتاہے ، فورس ملٹی پلائر پی این ایس شاہجہاں سے پاک بحریہ کی جارحانہ صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے