انڈیا کے شہر چنائے میں 3 اگست تا 12 اگست کھیلی جانے والی ایشیئن چیمپینز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم روانہ ہوگئی. قومی ٹیم براستہ واہگہ بارڈر امرتسر سے بزریعہ ہوائی جہاز 4 بجے شام پھربراستہ بنگلور 9 بجے رات چنائے پہنچے گی.
پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائشیا کیساتھ,دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کیساتھ, تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان کیساتھ,چوتھا میچ 7 اگست کو چین کیساتھ, پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کیساتھ کھیلے گا. ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا.