تازہ ترینخبریںسیاسیات

ن لیگ کے وزراء نے نواز شریف کے ذاتی خدمتگار کو ڈپریشن کا مریض بنا دیا

حکومت اور اقتدار میں آنے کے بعد لوگ مکمل طور پر بدل جاتے ہیں۔ اس مقولے کی عملی شکل ن لیگ کے وزرا نے پیش کی ہے اور نواز شریف کے ذاتی ملازم و خدمت گار حاجی شکیل کو در بدر کی ٹھوکریں دے کر انہیں ڈپریشن کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ یہ خبر ملک کے معروف صحافی جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں دی ہے۔ وہ لکھتے ہیں

میری اس سے قبل حاجی شکیل سے صرف دو ملاقاتیں ہوئی تھیں‘ یہ میاں نواز شریف کے 35 سال پرانے خدمت گزار ہیں‘ میاں صاحب پہلی مرتبہ چیف منسٹر بنے تو یہ ان کے ساتھ وابستہ ہوئے اور پوری زندگی ان کی خدمت میں گزار دی‘یہ میاں صاحب کے مزاج شناس بھی ہیں۔

ان کا دماغ پڑھ لیتے ہیں‘یہ جانتے ہیں میاں صاحب کو کس وقت کیا چاہیے اور یہ کس بات پر خفا یا ناراض ہیں یا یہ کس وقت کون سے کپڑے پہنیں گے‘ کیا کھائیں گے اور کس سے ملاقات کریں گے اور کس سے بچ کر رہیں گے وغیرہ وغیرہ‘ آزاد کشمیر کے ساتھ تعلق ہے‘ لاہور میں نوکری تلاش کرتے کرتے میاں صاحب کے گھر پہنچ گئے۔ ایک طویل تعارف کے بعد جاوید چوہدری موجودہ صورتحال پر لکھتے ہیں کہ موجودہ وزراء کا بھی ان کے ساتھ رویہ مناسب نہیں ہے۔
وہ لوگ جو میاں صاحب کی موجودگی میں حاجی صاحب‘حاجی صاحب کہتے نہیں تھکتے تھے وہ اب ان سے ملنے سے بھی پرہیز کرتے ہیں‘ یہ ایک وفاقی وزیر سے ملاقات کے لیے گئے ‘ یہ باہر ہی بیٹھے رہے اور وزیر نے انھیں اندر تک بلانے کی زحمت نہیں کی چناں چہ یہ چپ چاپ واپس آگئے۔

دوسرے وزیر سے انھوں نے اپنے بیٹے کا ایئرپورٹ کارڈ ری نیو کرنے کی درخواست کی مگر وہ یہ درخواست کانوں میں مار کر چلا گیا‘ یہ دل گرفتہ ہو گئے اور یہ اس کے بعد ملاقات کے لیے کسی کے پاس نہیں گئے‘ یہ میاں نواز شریف کوبے تحاشا مس بھی کرتے ہیں لہٰذا ڈپریشن کا شکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button