تازہ ترینخبریںسپورٹس

لنکا پریمیئر لیگ میں بابر اعظم کی شرٹ سے جوئے کی کمپنی کا لوگو اڑا دیا

لاہور ٟ (سپورٹس رپورٹر) لنکا پریمیئر لیگ میں بابر اعظم کی شرٹ سے جوئے کی کمپنی کا لوگو اڑا دیا گیا جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز کی شرٹس پر موجود رہا۔ کولمبو سٹرائیکرز سے معاہدہ کرتے ہوئے ہی بابر اعظم نے واضح کر دیا تھا کہ نام بدل کر جوا کروانے والی سیروگیٹ کمپنی کی تشہیر کرنے والی شرٹ استعمال نہیں کریں گے۔ فرنچائز نے بھی ان کے فیصلے کا احترام کیا، اتوار کو بابر اعظم لیگ میں پہلے میچ کے لیے میدان میں اترے تو شرٹ سے لوگو غائب تھا مگر اسی میچ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی ہی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ اور محمد نواز کی شرٹس پر لوگو موجود تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button