تازہ ترینخبریںپاکستان سے

سابق جسٹس ناصر اسلم زاہد کی غیر سرکاری تنظیم نے 10 کروڑ روپے مانگ لئے

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سپریم کورٹ کے سابق جسٹس ناصر اسلم زاہد کی سرپرستی میں چلنے والی غیر سرکاری تنظیم کمیٹی فار دی ویلفیئر آف پریزنرز ( سی ڈبلیو پی ) نے قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے اور جیلوں کے اندر قیدیوں کو تعلیم ، صحت ، کھیل اور تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے لئے رواں مالی سال 2023-24ء میں 10 کروڑ روپے مانگ لئے ہیں یہ بات سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ کی صدارت میں ہونے والے دی ڈبلیو پی کے اجلاس میں کی گئی جس کے منٹس جاری کردیئے گئے ہیں اجلاس کو سی ڈبلیو پی نے بتایا کہ اس وقت سندھ کی جیلوں میں 22 ہزار 312 قیدی ہیں جن میں سے 17 ہزار 469 قیدی انڈر ٹرائل ( کچے قیدی ) ہیں جو ٹوٹل قیدیوں کا 78 فیصد ہیں کمیٹی نے بتایا کہ پچھلے پانچ برسوں 2018ء سے 2022ء تک 10 ہزار 645 قیدیوں کو عدالتوں میں وکلاء فراہم کئے گئے 9 ہزار 456 قیدیوں کے عدالتی سرٹیفکیٹ کے ساتھ مقدمات نمٹادیئے گئے 4 ہزار 838 قیدی مقدمات سے میرٹ پر بری ہوگئے 4 ہزار 683 قیدیوں کی ضمانت منظور ہوئی گذشتہ مالی سال یکم جولائی 2022ء سے 30 جون 2023ء تک صوبہ کی 20 جیلوں میں 1869 قیدیوں کو قانونی سہولت فراہم کی گئی 3 ہزار 945 قیدیوں کو ماہر وکلاء نے قانونی مشورے دیئے 3 ہزار 279 قیدیوں کو عدالتوں میں وکلاء فراہم کئے گئے 2 ہزار 581 قیدیوں کے مقدمات عدالتی سرٹیفکیٹ کے ساتھ نمٹادیئے گئے 1589 قیدیوں کی ضمانت منظور کی گئی کراچی اور حیدرآباد کی خواتین جیلوں میں ابتدائی تعلیم کے مراکز کھولے گئے جس میں خواتین قیدیوں کے 176 بچوں کو داخل کیا گیا کراچی اور حیدرآباد کی خواتین جیلوں میں دو سلائی کڑھائی کے مرکز کھولے گئے جن کی سلائی کڑھائی کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں نمائش کے لئے رکھا گیا خواتین قیدیوں کی پینٹنگ کو بھی کراچی کے مقامی ہوٹل میں نمائش کے لئے رکھا گیا بچہ قیدیوں کے لئے فٹبال کیمپ قائم کیا گیا جس میں 612 بچہ قیدی فٹبال کے لئے رجسٹر ہوئے 2012ء میں 311 بھارتی ماہی گیروں ، 2013ء میں 337 بھارتی ماہی گیروں اور 2014ء میں 151 بھارتی ماہی گیروں کو رہائی دلائی گئی سی ڈبلیو پی نے آگاہ کیا کہ گذشتہ مالی سال 2022-23ء میں حکومت سندھ نے 8 کروڑ 61 لاکھ 69 ہزار 585 روپے فراہم کئے جس میں سے 8 کروڑ 50 لاکھ 15 ہزار 7 روپے خرچ کئے گئے محکمہ ترقی خواتین نے سی ڈبلیو پی کو ڈھائی کروڑ روپے فراہم کئے ہیں جو محکمہ داخلہ کو منتقل کئے گئے ہیں تاکہ ون ونڈو گذارش کی سہولت فراہم کی جاسکے سی ڈبلیو پی نے بتایا کہ اب بجٹ خسارہ 2 کروڑ 44 لاکھ 72 ہزار 740 روپے ہوگیا ہے کمیٹی نے پچھلے 5 سال کے لئے 8 کروڑ 25 لاکھ 78 ہزار روپے منظور کئے سی ڈبلیو پی نے گذارش کی کہ اگر اضافی بجٹ نہ دیا گیا تو سلائی کڑھائی کے مراکز معطل کرنا پڑیں گے ہر ماہ جیلوں کے دورے کے لئے پیٹرول پر اضافی خرچ آتا ہے سی ڈبلیو پی نے رواں مالی سال 2023-24ء کے لئے 10 کروڑ فراہم کرنے کی درخواست کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button