تازہ ترینخبریںپاکستان سے

پاکستان میں اپنی تعیناتی پر بہت خوش ہیں: برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان میں نامزد برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اسلام آباد پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اسلام آباد پہنچ گئیں، انھیں حال ہی میں پاکستان میں تعینات کیا گیا ہے، جین میریٹ نے پاکستان پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں پاکستان میں اپنی تعیناتی پر بہت خوش ہوں۔‘‘

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے لیے گہری اہمیت رکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، انھوں نے کہا برطانیہ میں پاکستانی پس منظر رکھنے والے 16 لاکھ سے زیادہ لوگ آباد ہیں جو برطانوی معاشرے کے ہر پہلو کا عملی حصہ ہیں۔

جین میریٹ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک خاص اور ہمیشہ بڑھتا ہوا خصوصی رشتہ قائم ہے، ہماری یہ دوستی مشترکہ تاریخ اور اقدار، گہرے تعلقات، بڑھتے ہوئے تجارتی روابط اور ترقیاتی شراکت داری پر قائم ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button