تازہ ترینخبریںپاکستان سے

باجوڑ دھماکے میں کالعدم تنظیم داعش ملوث ہے ، ابتدائی تحقیقات

اتوار کو ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے سے 43 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں جے یو آئی تحصیل خار کے امیر مولانا ضیاء اللہ جان اور تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکرٹری حمیداللہ حقانی بھی شامل ہیں ۔
دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے دھماکا خودکش قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں 10کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، جائے وقوعہ سے بال بیئرنگ برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتاچلا ہے کہ واقعہ میں کالعدم تنظیم داعش ملوث ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہے جبکہ دھماکے کی جگہ کی جیو فینسنگ بھی جا ری ہے۔ بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کی ٹیموں نے بھی دھماکے کی جگہ سے نمونے حاصل کیے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی اور کیمرا فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی کا عملہ مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button