تازہ ترینخبریںسپورٹس

کرکٹ کی دنیا کا ایک اور شاہکار ، افغان بیٹر نے ایک اوور میں7 چھکے جڑ دیے

افغانستان کے نوجوان بیٹر صدیق اللہ اٹل نے ہفتے کو کابل پریمیئر لیگ میں شاہین ہنٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اباسین ڈفینڈرز کے خلاف ایسی دھواں دار اننگز کھیلی کہ میدان میں بیٹھے شائقین جھوم اٹھے۔

بائیں ہاتھ کے بیٹر صدیق اللہ نے میچ میں مجموعی طور پر 56 گیندوں پر 118 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی،انہوں نے7 چوکے اور 10 چھکے مارے۔

صدیق اللہ کی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے 19 ویں اوور میں اباسین ڈفینڈرز کے اسپنر عامر ززئی کو 7 چھکے مارے اوور ان کے اوور سے مجموعی طور پر 48 رنز بٹورے۔

شاہین ہنٹرز کی اننگز کا 19 واں اوور شروع ہوا تو ،صدیق اللہ حریف ٹیم کے اسپنر عامر ززئی کا سامنا کررہے تھے، بولر نے پہلی گیند نوبال کروائی جس پر بیٹر نے چھکا مار دیا، اگلی گیند پر وائیڈ کے ساتھ 4 رنز مل گئے۔

اوور کی ابھی ایک بھی لیگل گیند نہیں ہوئی تھی اور بولر 12 رنز دے چکا تھا۔

اس کے بعد اووور کی اگلی 6 گیندوں پر صدیق اللہ نے مسلسل 6 چھکے مارے اور پورے اوور میں مجموعی طورپر 48 رنز حاصل کیے۔

صدیق اللہ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت شاہین ہنٹرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 213 رنز اسکور کیے، ززئی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے، انہوں نے 4 اوورز میں ایک وکٹ لے کر 79 رنز دیے۔

رپورٹس کے مطابق عامر ززئی ٹی ٹو ئنٹی میچ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے بولر جیمز فلر کے پاس تھا جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں گلوسٹر شائر اور سسیکس کے درمیان میچ میں ایک اوور میں 38 رنز دیے تھے۔

شاہین ہنٹرز کے 214 رنز کے ہدف کے جواب میں ڈفینڈرز کی ٹیم 121 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

https://twitter.com/AFG_Sports/status/1685241662484975616?s=20

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button