تازہ ترینخبریںپاکستان

*پیاف فاونڈرز الائنس باہمی افہام و تفہیم سے ای سی کی خالی نشستوں پر الیکشن کروانے پر آمادہ

صدر لاہور چیمبر کو ای سی کی خالی نشستوں کے الیکشن کروانے کا کہہ دیا گیا۔ فاروق افتخار کہتے ہیں توہین عدالت کی نوبت نہیں آنے دیں گے_

لاہور؛ پیاف فاونڈرز الائنس کی ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ستمبر میں ایگزیکٹو کمیٹی کی خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشنز کا شیڈول جاری کیا جائے۔ اس میٹنگ میں انجم نثار، افتخار علی ملک، کاشف انور، شاہد حسن شیخ، فاروق افتخار، شیخ محمد آصف، میاں مصباح الرحمن، عرفان اقبال شیخ، طارق مصباح، محمد علی میاں، نصر اللہ مغل، خواجہ شاہزیب اکرم، ظفر محمود چوہدری، عدنان خالد بٹ اور میاں ابوذر شاد شریک ہوئے۔

اس میٹنگ میں پیاف فاونڈرز الائنس نے لاہور چیمبر میں خلاف آئین الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے پر حکم امتنائی دے رکھا ہے۔ دوسری جانب ٹریڈ آرگنائزیشن امینڈمنٹ ایکٹ  2023کے رولز ابھی تک نہیں آئے ہیں۔ ڈی جی ٹی او نے بھی اس معاملے پر لاہور چیمبر کے سیکٹری جنرل کو لکھ رکھا ہے کہ وہ کوئی بھی خلاف قانون اقدام نہ کریں

ان تمام لوگوں کے ساتھ مل کر پیاف فاونڈرز الائنس نے لاہور چیمبر میں قانونی اور آئینی ترتیبات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر لاہور چیمبر کے صدر الیکشن کی حمایت کرتے ہیں تو وہ توہین عدالت کے مرتکب ہونے کا امکان ہے اور اس عمل سے وہ اگلے پانچ سال کے لئے ناصرف نااہل ہو سکتے ہین بلکہ انہیں بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے

اور اپنی صدارت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھ سکتے ہیں۔الائنس کے ایک رہنما اور لاہور چیمبر کے سابق صدر فاروق افتخار کا کہنا ہے کہ ہر صورت لاہور چیمبر الیکشن میں جا رہا ہے اور آ پ سب اس سال الیکشن کی تیاری کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ توہین عدالت والا معاملہ بھی دیکھا جائے گا اور امید ہے کے توہین عدالت نہیں لگے گی کیونکہ ہم باہمی افہام و تفہیم سے یہ فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی واضح کرتے چلیں کے فاروق افتخار کا تعلق فاونڈرز کے ان لیڈران میں ہو تا ہے جن کی پی بی جی کو پشت پناہی حاصل ہے اور فیڈریشن میں بھی یہ پیاف کی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button