Uncategorized

پاکستانی شاہین ایک مرتبہ پھر تاریخ بدلنے کو تیار

ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان آسٹریلیا پر بھاری ہے لیکن ناک آؤٹ مرحلے میں گرین شرٹس نے کبھی آسٹریلیا کو مات نہیں دی۔ اس مرتبہ پاکستان کی قومی ٹیم تاریخ کو بدلنے کے کی صلاحیت لئے میدان میں تیار کھڑی ہے . اس سے قبل بھارت کی مضبوط ٹیم کو بھی قومی ٹیم نے دھول چٹا دی تھی اب آسٹریلیا کی باری ہے .
آج پاکستان اور آسٹریلیا ٹی20 ورلڈکپ سے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا۔
دو ہزار دس کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی، مائیکل ہسی نے چوبیس گیندوں پر ساٹھ رنز بنائے اور سعید اجمل کے آخری اوور میں اٹھارہ رنز بھی جوڑے تھے۔
دونوں ٹیمیں 23میچز میں مدمقابل آئی ہیں۔ 12 میں کامیابی پاکستان کے نام اور 9 میں آسٹریلوی ٹیم فاتح رہی۔ ایک میچ ٹائی ہوا اور ایک بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔
پاکستان یواے ای میں پانچ سال سے ناقابل شکست ہے اور مسلسل 16 فتوحات اپنے نام کر چکا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا پانچویں بار ورلڈکپ ( ٹی ٹوئنٹی اور 50 اوورز ) کے ناک آؤٹ مقابلے میں مدمقابل ہیں۔
اس میچ میں آسٹریلیا کو پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی کیوں کہ ورلڈ کپ میچز کی تاریخ میں جب بھی پاکستان اور آسٹریلیا ناک آؤٹ مرحلے میں آمنے سامنے آئے،
گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آج ایک بار پھر آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں ناک آؤٹ میچ میں آمنے سامنے ہیں۔
آسٹریلین ٹیم کو اندازہ ہے کہ اب وہ حالات نہیں جو ملتے رہے ہیں . آسٹریلیا کی ٹیم کسی حد تک نروس ہے جبکہ پاکستانی ٹیم بہادروں کا ٹولہ ہے جو جیتنے کےلئے نکلا ہے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button