Uncategorized

نیوزی لینڈ کےخلاف فائنل میں وزیر اعظم عمران‌خان بھی قومی ٹیم کے پاس ہونگے

ٔ
پاکستان کی قومی ٹیم آج انشا اللہ آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی کپ کے سیمی فائنل میں شکست دے گی اور پھر فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہو گا. قومی ٹیم کےلئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان کی سیمی فائنل میں جیت کی صورت میں وزیراعظم عمران خان فائنل دیکھنے دبئی جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی ہوں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل آج رات سات بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا نے بھی سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کی ہے۔
امریکی سفارتخانے نے آج کے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔امریکی سفارتخانے کے مطابق ان کے ذہنوں پر کرکٹ سوار ہے۔ انہوں نے اپنی کمیونٹی سے پوچھا کہ آپ کی پسندیدہ ٹیم کون سی ہے؟ تو جواب ملا کہ پاکستان ان کی پسندیدہ ٹیم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button