Uncategorized

ٹوکیو اولمپکس، میڈلز کی دوڑ میں چین نے پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی

ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ میں چین نے پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، میزبان ملک جاپان کا دوسرا نمبر ہے، پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب آج سڑسٹھ کلوگرام ویٹ کیٹگری میں اِن ایکشن ہوں گے۔
کھیلوں کے عالمی مقابلے، ایکشن گیم جوڈو میں چینی خاتون فائٹر نے جاندار حملے کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی۔ شوٹنگ مقابلوں میں بھی ایتھلیٹس نے نشانہ بازی سے بازی مارنے کی مہارتیں دکھائیں۔ اولمپکس کی کم عمر ترین ہند زاز کو آسٹرین حریف سے شکست ہوئی، چھوٹی عمر میں بڑے کارنامے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔
مینز ڈائیونگ میں دنیا بھر کے ایتھلیٹس نے شاندار پرفارمنسز دکھائیں، امریکا کے ڈیوڈ بوڈیا نے دس میٹر پلیٹ فارم میں گولڈ میڈل جیتا، ویمن فٹبال میں امریکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو چھ ایک کی شکست سے دوچار کیا۔
نیدرلینڈز اور برازیل کا میچ تین تین جبکہ چین اور زیمبیا کا چار چار کے اسکور سے برابر رہا، اولمپکس میں پہلی بارشامل تین ضرب تین کی باسکٹ بال بھی توجہ کا مرکز رہی، چین نے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
گیمز کی مایوس کن شروعات کرنے والے قومی کھلاڑی آج پھر اِن ایکشن ہوں گے، سڑسٹھ کلوگرام ویٹ کیٹگری میں ویٹ لفٹر طلحہ طالب جوہر دکھائیں گے۔
کورونا کے باعث ایک سال تاخیر کا شکار سپر میگا ایونٹ آٹھ اگست تک جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button