تازہ ترینخبریںپاکستان

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ‘ڈائمنڈ کارڈ’ متعارف کرانے کا اعلان

حکومت پاکستان نےاوورسیز پاکستانیوں کیلئے’ڈائمنڈ کارڈ’ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ، سالانہ 50 ہزار ڈالر بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے’ڈائمنڈ کارڈ’ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ سالانہ پچاس ہزار ڈالر بینکنگ چینل سے پاکستان لانے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ دیا جائے گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر کے ذریعے جائیداد خریدنے پر موجودہ ٹیکس ختم کردیا گیا ہے جبکہ سفارت خانوں میں ترجیحی رسائی، ایئرپورٹس پر فوری امگریشن کی سہولت میسر ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button