تازہ ترینخبریںپاکستان

سی ایس ایس کے امتحان میں صرف 2 فیصد سے کم لوگ ہی کامیاب ہو سکے

سی ایس ایس کے امتحان میں صرف 2 فیصد سے کم لوگ ہی کامیاب ہو سکے

سی ایس ایس 2022کے تحریری امتحان میں 20262 امیدواروں نے حصہ لیا ۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2022کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔

ایف پی ایس سی اعلامیے کے مطابق سی ایس ایس 2022کے تحریری امتحان میں 20262 امیدواروں نے حصہ لیا، تحریری امتحان میں 393 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے والوں میں 223 مرد اور 151 خواتین شامل ہیں، سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی کی شرح 1.85فیصد رہی۔

ایف پی ایس سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منتخب امیدواروں کو میرٹ پر سروس گروپس بھی تفویض کر دیے گئے ہیں، کمیشن نے گریڈ 17 میں تقرری کے لیے 374 امیدواروں کی سفارش کی، گریڈ 17 میں تقرری کے لیے 146 مرد اور 91 خواتین امیدواروں کی سفارش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button