تازہ ترینخبریںدنیا سے

شام اور عراق کے لیے امریکہ کا 15 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان

شام اور عراق کے لیے امریکہ نے 15 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کر دیا

شام اور عراق کے وہ علاقے جو شدت پسند گروپ داعش سے آزاد کرائے گئے ہیں ان علاقوں کی بحالی کے لیے امریکہ تقریباً 15 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔
امریکہ کی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے سعودی عرب کی میزبانی میں منعقدہ وزارتی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر جمعرات کو یہ بات کہی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ امداد 60 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی نئی فنڈنگ ​​کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ داعش گروپ کی سرکوبی کے لیے عالمی اتحاد میں 80 سے زیادہ ممالک شامل ہیں اور اس شدت پسند گروپ کے خلاف مربوط طریقے سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

داعش گروپ نے ایک زمانے میں شام اور عراق کے بڑے علاقوں پر کنٹرول کر رکھا تھا۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ہمیں اپنے استحکام کے اہداف کے لیے پرعزم رہنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button