
وفاقی حکومت نے سالانہ بجٹ 24-2023 میں فری لانسرز کیلیے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا۔
فری لانسرز کیلیے 24 ہزار ڈالر تک کی انکم ٹیکس فری ہوگی جبکہ وہ ایک سادہ فارم پر اپنا ٹیکس ریٹرن فائل کر سکیں گے۔
نئے بجٹ کے مطابق آئی ٹی درآمدات پر اعشاریہ دو پانچ فیصد رعایتی ٹیکس کی سہولت مزید تین سال تک جاری رہے گی۔ آئی ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے 50 ہزار ڈالر تک کے سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر بنا ٹیکس درآمد کر سکیں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلے سال 50 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو فنی تربیت بھی دی جائے گی۔
اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے بجٹ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تعلیم کیلیے 82 ارب روپے جبکہ صحت کیلیے 26 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں، سائنس اور آئی ٹی کیلیے 34 ارب روپے اور پیداواری شعبے کیلیے 50 ارب روپے مختص کیے