تازہ ترینخبریںپاکستان

چیئرمین نیب کی پی اے سی طلبی کیخلاف نیب کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین نیب کی پی اے سی طلبی کیخلاف نیب کی متفرق درخواست 21 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم مقام چیئرمین نیب کی چیئرمین پی اے سی کی طرف سے طلبی کو چیلنج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 21 جون کو کچھ اور کیسز بھی سماعت کیلئے مقرر ہیں، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 21 جون کو ملازمین کی بحالی، تنزلی کے کیسز ہیں، ہماری درخواست کو الگ سنا جائے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کی درخواست کو 21 جون کو الگ سن لیں گے۔

عدالت نے نیب کی جلد سماعت کی متفرق درخواست 21 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کو نیب درخواست 21 جون کو مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button