تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

علی محمد خان ایک بار پھر گرفتار

 سابق وزیر مملکت علی محمدخان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ علی محمد خان کو پشاور سے گرفتار کرنے کے بعد مردان منتقل کیا گیا ہے۔

علی محمدخان کو تھانہ سٹی میں 9 مئی کےدرج مقدمےمیں گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل علی محمد خان کو راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور پولیس نےگرفتار کیا تھا۔

30مئی کو علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کیا گیا۔ علی محمد خان کو نظری بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا۔ علی محمد خان کی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے احکامات پر رہائی عمل میں آئی تھی۔

جیل سے باہر آتے ہی پولیس نے علی محمد خان کو گرفتار کر لیا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔

چند روز قبل 9 مئی کے پرُتشدد واقعات اور جلاؤ گھیراؤ پر علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button