انتخاباتتازہ ترینخبریں

 آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا تیر چل گیا

 آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا تیر چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15باغ ٹو کے ضمنی انتخاب میں تمام 189 کا پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ضیاء القمر 22035 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق منہاس دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 17321 ووٹ حاصل کیے۔

باغ کے ضمنی انتخاب میں فتح پر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کےامید وارضیا قمرکو مبارکباد دی ہے، اپنے تہنیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی پرایک مرتبہ پھراعتماد کرنےپرآزاد کشمیرکےعوام کاشکریہ ادا کرتا ہوں، انشااللہ پیپلز پارٹی کےکارکنوں کو اب خوشخبریاں ملتی رہیں گی۔

دوسری جانب رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے  کہا کہ یہ پاکستان پیپلزپارٹی کی نشست تھی جو دوبارہ حاصل کی ہے،گزشتہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کےامیدوارکو ہروایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد پیپلزپارٹی اوربلاول بھٹو پر ہے اسی لیے کامیابی ملی،بلاول بھٹو نے کشمیرکیلئےجیسےآواز اٹھائی سب کےسامنےہے،اگلی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی بنائےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button