تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

شاہ محمود، عمران خان کی ملاقات میں کیا ہوا؟ عمران خان کا معنی خیز اشارہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے دوران کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو سیاستدان پارٹی چھوڑ کر نئی جماعت میں گئے انھیں گڈ لک کہتا ہوں۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے گذشتہ شام ہوئی ان کی میٹنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود سے میٹنگ کیسی رہنی تھی وہ ایک ماہ جیل گزار کر آئے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ محمود اور عمران خان کی اس ملاقات میں تلخی کا عنصر غالب رہا۔

شاہ محمود نے اس صورتحال سے نکلنے کے لِیئے تجاویز دیں۔ جن میں انہیں باہر جانے کا مشورہ، یا ملک میں رہ کر چپ رہنے کا مشورہ دیا گیا۔ وائس چِیئرمین شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو یہ بھی کہا کہ جو ریٹائرڈ لوگ آپ کو گمراہ کررہے ہیں ان حالات میں وہ آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتے جس پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی سے برہمی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button