تازہ ترینخبریںدنیا

رملہ میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز اور فلسطینی عوام کے درمیان جھڑپیں

اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی شہر رملہ میں چھاپے کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جمعرات کی علی الصبح ایک حملہ آور کے گھر کو مسمار کرنے کے لیے رملہ میں کارروائی کی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سیاسی مرکز رملہ میں فوجی قافلہ داخل ہوا اور اس دوران سینکڑوں فلسطینی بھی وہاں جمع ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق کچھ فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا جنہوں نے جوابی فائرنگ کی اور سٹن گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کم از کم چھ افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا ہے، ان میں سے تین افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے فوجیوں نے رملہ میں اس دہشت گرد کی رہائش گاہ کو مسمار کرنے کے لیے کارروائی کی جس نے گزشتہ نومبر یروشلم میں بم حملہ کیا تھا۔

فلسطین کی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ جنوری سے اب تک اسرائیل کے ہاتھوں کم از کم 158 فلسطینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیل کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسی عرصے میں فلسطینیوں کے حملوں میں 20 اسرائیلی اور دو غیر ملکی مارے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button