
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملے میں ملوث 13 خواتین کو 14 روز کے لیے جوڈیشل کر دیا۔
جناح ہاؤس حملے میں ملوث 13 خواتین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ تمام 13 خواتین کی شناخت پریڈ شناخت ہو چکی ہے، مال مسروقہ، پیٹرول بم اور دیگر سامان برآمد کرانا ہے، عدالت ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 13 خواتین ملزمان کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔