تازہ ترینخبریںسیاسیات

جو ریٹائرڈ لوگ آپ کو گمراہ کررہے ہیں، وہ اب آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتے، شاہ محمود کا عمران خان کو مشورہ

منگل کی شام انصاف کا پرچم تھام کر جیل سے رہا ہونے والے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے ما بین ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں تلخی کا عنصر غالب رہا۔

شاہ محمود نے اس صورتحال سے نکلنے کے لِیئے تجاویز دیں۔ جن میں انہیں باہر جانے کا مشورہ، یا ملک میں رہ کر چپ رہنے کا مشورہ دیا گیا۔

چِیئرمین شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو یہ بھی کہا کہ جو ریٹائرڈ لوگ آپ کو گمراہ کررہے ہیں ان حالات میں وہ آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتے جس پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی سے برہمی کا اظہار کیا ۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی ملتان کے جس حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اس حلقے سے تعلق رکھنے والے ان کے فنانسر اور سپورٹر ابھی تک رہا نہیں ہوپائے جس کا ان پر سیاسی دباو ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button