تازہ ترینخبریںسیاسیات

پرویز خٹک کا علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا اعلان ، بڑا دعویٰ کردیا

 تحریک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک نے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے 50 سے زائد سابق اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک نے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے پر غور شروع کردیا، پارٹی کے لئےکئی نام زیر غور یے اور منشور کی تیاری کا کام بھی تیز کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ صوبائی حقوق نئی سیاسی جماعت کےمنشور میں سرفہرست ہوگا، قبائلی علاقوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے بھی اقدامات اجاگر کیے جائیں گے۔

پرویزخٹک نے اب تک 50 سے زائد سابق اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پرویز خٹک کی رہائش گاہ سیاسی سرگرمیوں کامرکز بن گیا اور مزیدسابق اراکین اسمبلی اور سابق وزرا سے رابطے تیز کر دئیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button