تازہ ترینخبریںپاکستان

صدر عارف علوی کی نااہلی کیلئے درخواست پر اعتراضات عائد

 سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے صدر عارف علوی کی نااہلی کیلئے درخواست پراعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے صدر عارف علوی کی نااہلی کیلئے درخواست پراعتراضات عائد کردئیے۔

اعتراض میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو فریق نہیں بنایاجاسکتا، درخواست میں عوامی مفادکےاوربنیادی حقوق کے سوال کے بارے نہیں بتایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ 184(3) کے استعمال کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات تسلی بخش نہیں، درخواست گزار نے کسی دوسرے فورم پر نہ رابطہ کیا اور نہ وجہ بتائی اور درخواست تحریر کرنے والے وکیل کا نام نہیں بتایا گیا۔

امتیازنامی شہری نےصدرمملکت عارف علوی کی نااہلی کیلئےدرخواست دائرکی تھی ، رجسٹرار آفس نےدرخواست پراعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button