انتخاباتتازہ ترینخبریں

نذیر احمد ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے

نذیر احمد ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی کے بلا مقابلہ سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

نئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ سے جاوید منوا چیئرمین پینل نے حلف لیا، سابق سپیکر سید امجد زیدی کے خلاف آج عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی گئی تھی، ایوان میں قرارداد کے حق میں 21 ووٹ پڑے ایک ووٹ مخالفت میں پڑا۔

حکومت اور اس کے اتحادی اراکین اسمبلی نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد نذیر احمد ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے۔

یاد رہے کہ پارٹی معاہدے کے تحت امجد زیدی نے ڈھائی سالہ مدت مکمل کرکے مستعفی ہونا تھا، امجد زیدی کے مستعفی ہونے سے انکار پر تحریک عدم اعتماد لائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button